ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ،الوے کوڈی ہائی اسکول میں یونیفارم اورکتابوں کی تقسیم

بھٹکل ،الوے کوڈی ہائی اسکول میں یونیفارم اورکتابوں کی تقسیم

Fri, 08 Jul 2016 21:43:26  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل 8جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے شیرالی الوے کوڈی میں واقع درگاپرمیشوری ہائی اسکول میں طلباءکو مفت کتابیں ، کاپیاں اور یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔اس پروگرام کا افتتاح اسکول بیٹرمنٹ کمیٹی کے صدرنارائین دیمنے کے ہاتھوں ہوا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس اسکول کے نتائج ہمیشہ بہتر آتے رہے ہیں۔ آئندہ دنوں میں اسکول کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس سے امید ہے کہ یہاں کی تعلیمی ترقی اور نتائج دوسرے اسکولوں کے لئے ایک ماڈل ثابت ہونگے۔

اسکول بیٹرمنٹ کمیٹی کے رکن راماموگیر نے طلباءکی اسکول کابینہ اور پارلیمنٹ کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ طلباءکو پڑھائی لکھائی کے ساتھ لیڈرشپ میں بھی آگے بڑھانے کا کام ہونا چاہیے اور اسکول میں بچوں کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر تمپا ہونّے منے، درگا داس موگیر،مہادیو موگیر، سنتوش نائک، کرشنا نائک وغیرہ موجود تھے۔ہیڈماسٹر کے بی مڈیوال نے افتتاحی خطاب کیا ۔ پرکاش پٹگار نے نظامت کی اور وینکٹیش گُوبی ہتلو نے شکریہ ادا کیا۔ 


Share: